رسائی کے لنکس

پاکستان: مشتاق احمد اسپن باؤلنگ کوچ مقرر


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

تین رکنی کمیٹی نے مشتاق احمد کو سابق آف سپنر ثقلین مشتاق پر ترجیح دی۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ مقررکر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں مشتاق احمد کی بطور کوچ تعیناتی کا اعلان کیا۔

43 سالہ مشتاق جو انگلینڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اب وہ پی سی بی سے طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں۔

مشتاق احمد کو سابق آف سپنر ثقلین مشتاق پر ترجیح دی گئی ہے جن کا نام تین رکنی کمیٹی میں شامل معین خان، انتخاب عالم اور ہارون رشید نے شارٹ لسٹ کیا تھا۔ ­­­­

185 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے مشتاق احمد اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

وہ پہلی بار 2005ء میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے موقع پر باؤلنگ کوچ بنائے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG