رسائی کے لنکس

ایک روزہ سیریز سری لنکا کے نام


پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح میزبان باؤلروں کے سامنے ناکام رہی اور اس کے بلے باز یکے بعد دیگر پویلین لوٹتے رہے

سری لنکا نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو، ایک سے جیت لی۔

ہفتہ کو ڈمبولا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا۔

مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح میزبان باؤلروں کے سامنے ناکام رہی اور اس کے بلے باز یکے بعد دیگر پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 32.1 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے فواد عالم 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پریرا نے چار، پراساد نے دو جب کہ مالنگا، ہیراتھ اور پراسانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بارش کی وجہ سے میچ میں کچھ تعطل بھی آیا اور اسے پچاس کی بجائے 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

سری لنکا نے یہ ہدف 18.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز بھی جیت لی۔

اس سے قبل ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی میزبان ٹیم نے دو، صفر سے جیتی تھی۔

XS
SM
MD
LG