رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں تاجک سفارتخانے کا سنگ بنیاد


صدر زرداری اپنےتاجک ہم منصب کے ہمراہ
صدر زرداری اپنےتاجک ہم منصب کے ہمراہ

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے منگل کو تاجکستان کے سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حفاظت والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کاکہنا تھا کہ دونوں ملک مشترکہ امنگوں اور مقاصد کے حامل ہیں، خطے میں استحکام، امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے کے علاوہ تجارتی واقتصادی تعاون کے مزید فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

تاجک صدر امام علی رحمانوف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے کلیدی کردار کا حامل ہے۔

دونوں صدور نے مشترک طور پر عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکاروں اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

تاجکستان کے صدر پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کے دورے کے دوران توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG