رسائی کے لنکس

تاجکستان کے صدر کی اسلام آباد آمد


تاجکستان کے صدر کی اسلام آباد آمد
تاجکستان کے صدر کی اسلام آباد آمد

تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف پیر کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہا ں اُنھوں نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ملاقات کی جب کہ اُن کی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات طے ہے۔ ان ملاقاتوں میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائے گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پن بجلی، سرمایہ کاری، ادویات،تعلیم ، ٹرانسپورٹ ، تجارت اور سیاحت کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

صدر زرداری نے 2009 میں اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 2010 میں تاجکستان کا سرکاری دور ہ کیاتھا ۔

XS
SM
MD
LG