رسائی کے لنکس

پاکستان: سونے کی درآمد پر تیس دن کی پابندی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سونے اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ سے متعلق افواہوں کی روک تھام ہے۔

پاکستان نے سونے کی درآمد پر تیس دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ’’ایس آر او 760‘‘ درآمدی پالیسی آرڈر کے تحت سونے کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قابل اعتماد اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ پڑوسی ممالک میں ڈیوٹی میں اضافے کے بعد اس کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ پر بھی دباؤ پڑ رہا ہے۔

سونا اور سونے کے زیورات کی برآمد اس فیصلے سے متاثر نہیں ہو گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سونے اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ سے متعلق افواہوں کی روک تھام ہے۔
XS
SM
MD
LG