رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان


وزیراعظم ینگ لک شیناوترا
وزیراعظم ینگ لک شیناوترا

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر رہا۔

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لُک شیناوترا پاکستان کے دور روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچیں۔

ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد تھائی لینڈ کے کسی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اس دورے میں وزیر اعظم شیناوترا اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گی۔

مہمان وزیر اعظم کے وفد میں کابینہ کے وزراء سمیت اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر رہا۔

پاکستان سے دھان، فائبر اور گوشت تھائی لینڈ برآمد کیا جاتا ہے جب کہ اس کی درآمدات میں گاڑیوں کے پرزہ جات اور کیمیاوی مصنوعات قابل ذکر ہیں۔
XS
SM
MD
LG