عید الفطر سے قبل اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں خریداری کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دوسرے علاقوں کو جانے والوں کا بس اڈوں پر ہجوم نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔ تحریر و تصاویر: واجد حسین شاہ
عید سے قبل بازاروں میں رش، سکیورٹی سخت

1
عید الفطر سے قبل اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں خریداری کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

2
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دوسرے علاقوں کو جانے والوں کی بس اڈوں پر بھیڑ نظر آئی۔

3
عید سے قبل شہر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

4
بازاروں میں چوڑیوں کے سٹالز اور دکانوں پر خواتین کا کافی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔