رسائی کے لنکس

ٹرین میں رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا


کراچی سے پشاور جانے والی ریل گاڑی سے بدھ کی صبح ایک بم برآمد ہوا جسے بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بم کی اطلاع پر ریل گاڑی کو اٹک کے ریلوے اسٹیشن پر روک کر اس کی تلاشی لی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بریف کیس میں رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بعد ازاں گاڑی کو اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

دریں اثناء ایک روزقبل لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

یہ دھماکا نجی کمپنی کے زیر انتظام چلنے والی ’بزنس ٹرین‘ کے مسافروں کی آرام گاہ کے باہر پلیٹ فارم نمبر دو پر ہوا تھا اور اس میں ایک قلی اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG