رسائی کے لنکس

پاکستان: پانچ امریکیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی


پاکستان: پانچ امریکیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی
پاکستان: پانچ امریکیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

پاکستان میں اُن پانچ نوجوان امریکیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت کو 17 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے، جن پر اُس ملک میں دہشت گردانہ حملوں کے منصوبے بنانے کا الزام ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کے روز سرگودھا میں اس مقدمے کی سماعت شروع کی تھی۔ اسی شہر میں ملزموں کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے پولیس افسروں کے بیانات سننے کے بعد عدالتی کارروائى کو ملتوی کردیا۔

واشنگٹن ڈی سی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے یہ پانچوں آدمی مسلمان ہیں اور انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ جرم ثابت ہوجانے پر اُنہیں عمر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

پاکستان کی پولیس نے ان آدمیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے اور انہوں نے اُن مذہبی جنگجوؤں میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی جو سرحد کے اُس پار افغانستان میں لڑ رہے ہیں۔

ان آدمیوں کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور اُن کا جنگجو تنظیموں سے کوئى تعلق نہیں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ وہ فلاحی کام کرنے کر لیے افغانستان جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ان پانچوں کا کہناہے کہ انہیں حوالات میں امریکی اور پاکستانی حکام نے اذیّتیں پہنچائى تھیں۔ امریکہ اور پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

XS
SM
MD
LG