رسائی کے لنکس

مسافر بس پر مسلح افراد کا حملہ، 22ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو
راولپنڈی سے شمالی علاقے استور جانے والی مسافر بسوں پر مسلح افراد کے حملے میں کم ازکم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ جمعرات کی صبح بابو سر ٹاپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے بسوں کو روک کر اس کے مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد انھیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق شیعہ برادری سے تھا۔

رواں سال کے اوائل میں بھی کوہستان کے علاقے میں راولپنڈی سے شمالی علاجہ جات جانے والی بسوں پر مسلح افراد نے حملے کرکے کم ازکم 30 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق شیعہ برادری سے تھا۔
XS
SM
MD
LG