رسائی کے لنکس

پاکستان نے دوسرا T20 جیت کر سیریز اپنے نام کرلی


اتوار کو سینٹ وینسٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور بورڈ پر 135 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے دوسرے T20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 11 رنز سے شکست دے کر دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیزیز اپنے نام کرلی۔

اتوار کو سینٹ وینسٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور بورڈ پر 135 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عمر اکمل نے ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اپنی تمام اہم وکٹیں گنوا چکا تھا 46 رنز بنا کر سکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ گزشتہ میچ میں شاندار آل رائونڈر پرفارمنس دینے والے شاہد آفریدی کا جادو اس میچ میں نہ چل سکا اور وہ محض 6 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایس بدری نے 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

135 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 5 رن کے مجموعی سکور پر اس کے 3 کھلاڑی واپس پویلین جا چکے تھے۔ ایسے میں ڈی جی براوو اور ایس پی نارائن نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا دیا۔ انفرادی طور پر براوو نے 35 جبکہ سنیل نارائن نے 28 رنز بنائے۔
XS
SM
MD
LG