پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بعض حلقوں میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے معاملے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبے میں 30 مئی کو ہونے والے انتخابات میں بعض حلقوں بشمول وادی سوات اور دیر کے اضلاع میں بعض مقامات پر اُمیدواروں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔
خیبرپختونخواہ: ووٹ کے حق سے محروم رکھنے پر خواتین کے مظاہرے

1
خواتین کی ایک قابل ذکر تعداد نے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

2
وادی سوات اور دیر کے اضلاع میں بعض مقامات پر اُمیدواروں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

3
خیبر پختونخواہ میں خواتین کو ووٹ سے روکنے کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔

4
خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں حق رائے دہی سے محروم رکھے جانے کا نوٹس لیا جائے۔