رسائی کے لنکس

صدر زرداری کے دو عہدوں سے متعلق مقدمہ نمٹا دیا گیا


صدر زرداری
صدر زرداری

صدر زرداری کے وکیل وسیم سجاد نے بتایا کہ صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور ایوان صدر میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہو رہی۔

پاکستان کی ایک عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں سے متعلق درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو صدر زرداری کے وکیل وسیم سجاد نے بتایا کہ صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور ایوان صدر میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہو رہی۔

اس پر پانچ رکنی بینچ نے صدر کے دو عہدوں کے خلاف دائر درخواستوں کو نمٹا دیا۔

وسیم سجاد نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ صدر مملکت غیر جانبدار رہیں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں صدر کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

گزشتہ سال جون میں لاہور ہائی کورٹ میں صدر کے خلاف یہ درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ وہ سیاسی جماعت کے شریک چیئرمین بھی ہیں اور ایوان صدر کو سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اس درخواست پر عدالت عالیہ نے صدر کو ایک عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG