رسائی کے لنکس

logo-print

برطانیہ :پاکستانی کیڈٹ کے لیے برطانوی فوجی اعزاز


برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی ایک خصوصی تقریب میں کیڈٹ اسد مشتاق نے ’کونٹئیس آف ایسکس‘ کی جانب سے اعزازی تلوار وصول کی۔

برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ نے پاکستانی آرمی کیڈٹ کوپورل اسد مشتاق کو دوران تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازای تلوار برائے 'اوورسیز' سے نوازا ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2013 کو رائل ملٹری اکیڈمی کی ایک خصوصی تقریب کے موقع پر پاکستانی کیڈٹ کوپورل اسد مشتاق نے کامیابی سےنہ صرف کمیشن حاصل کیا بلکہ انھیں اکیڈمی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والےاوورسیز کیڈٹ کے طور پرمنتخب کیا گیا۔ اس موقع پر کیڈٹ اسد مشتاق نے کونٹئیس آف ایسکس کی جانب سےاعزازی تلوار وصول کی ۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانوی آرمی آفیسرز کے لیے ایک تربیتی حب سمجھا جاتا ہے جہاں غیر ملکی افواج کے کیڈٹ بھی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اکیڈمی سینئر ڈویژن سے رخصت ہونے والوں کے اعزاز میں ہر سال تین پاسنگ آوٹ تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ اس تقریب میں دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازت سے نوازا جاتا ہے۔
کیڈٹ کوپورل اسد مشتاق کا تعلق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے ہے۔ کیڈٹ اسد نے ایواڈ پانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنا اعزاز پاک فوج کے جوانوں اور ان شہداء کے نام کررہے ہیں جو اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
کمیشنگ کی تقریب میں ہائی کمشنر آف پاکستان واجد شمسن الحسن اور پاکستانی ہائی کمیشن عسکری اور فضائی مشیرکرنل محمد ذوالفقار بھٹی نے بھی شرکت کی جبکہ اسد مشتاق کی کامیابی کی خوشی میں ہائی کمیشن میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پرپاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کیڈٹ اسد کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے باعث ِفخر ہے جو پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
XS
SM
MD
LG