رسائی کے لنکس

اولمپیاڈ 2013 : پاکستانی طلبا نے تین تمغے جیتے


بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ کی جانب سےسالانہ کیمیکل تجربات کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں، جن میں دنیا بھر کے ہائی اسکولوں کے طلبہ شرکت کرتے ہیں

پاکستانی طلبا نے 45 ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ 2013 ءمیں تین تمغے جیت کر دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے روس کے شہر ماسکو میں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ 2013 ءمنعقد ہوئی جس میں شریک تین پاکستانی طلبہ نے کیمیکل تجربات میں بہترین کارکردگی دکھا کر کانسی کے تین تمغے اپنے نام کرلئے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو اس اولمپیاڈ میں شرکت کیلئے بھیجا گیا تھا، جسمیں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے چار طلبہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے، جِن میں سے تین طلبہ نے تمغے حاصل کئے جن میں محمد احمد خان زاہد اور محمد زین رضا نے تمغے جیتے پاکستانی ٹیم کے طلبہ کا تعلق فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور سے تھا۔ پاکستانی طلبا سمیت دنیا بھر کے 77 ممالک کے 290 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

پاکستانی طلبہ کی ٹیم پچھلے 9 سالوں سے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں شریک ہوتی رہی ہے۔ اس سال پاکستانی طلبہ نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان میں موجود نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں۔

بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ کی جانب سےسالانہ کیمیکل تجربات کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں، جن میں دنیا بھر کے ہائی اسکولوں کے طلبہ شرکت کرتے ہیں۔

پہلی بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ 1968 ء میں منعقد ہوئی تھی، اور سنہ 1971 ءسے بین الاقوامی سطح پر اس تقریب کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG