رسائی کے لنکس

خنجراب تک سائیکل کے ذریعے سفر کرنے والی پاکستانی خواتین


سیاحت کیلے سائیکلنگ
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:59 0:00

سائیکل کے ذریعے اسلام آباد سے خجراب تک سفر کرنے والی پاکستانی خواتین گل افشاں اور ثمر

اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر کرنے والی سائیکلسٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ٹورز کا مقصد پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب عسکریت پسندی کے سبب بین الاقوامی ٹیمیں اور کھلاڑی پاکستان کے سفر سے گریزاں ہیں، دو پاکستانی خواتین نے اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اسلام آباد سے خنجراب یعنی چین کی سرحد تک سائیکل کے ذریعے سفر کیا۔

گل افشاں اور ثمر سائیکل کے ذریعے مختلف ٹورز کر رہی ہیں۔

اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور پھر اسلام آباد سے خنجراب کا سفر کرنے والی سائیکلسٹ خواتین نے وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں اسد حسن کے ساتھ گفتگو میں بتایا ہے کہ ان کے ٹورز کا مقصد پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سفر کے ذریعے یہ بتانا چاہتی تھیں کہ ملک کھیلوں کے لیے محفوظ ہے اور خواتین کے لیے بھی اتنی پابندیاں نہیں ہے جتنی کہ بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG