رسائی کے لنکس

logo-print

کراچی کی صورتحال پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے


کراچی کی صورتحال پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے

حزب اختلاف کی جماعتوں نے کراچی میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں اور قتل وغارت کو پارلیمان میں زیر بحث لانے کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرا دی ہیں۔

جمعہ کو حزب اختلاف کی جماعتوں مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے سینٹ و قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں اور ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال، پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مبینہ دھاندلی اور دیگر امور کو زیر بحث لانے کے لیے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس بلائے جائیں۔

XS
SM
MD
LG