رسائی کے لنکس

’بول‘ کے متاثرہ ملازمین کی واپسی کے لئے پالیسی کا اعلان


پی بی اے کی جانب سے باقاعدہ ایک تحریری تفصیل جاری کی گئی ہے جس میں صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پچھلے اداروں میں دوبارہ نوکری حاصل کرنے کے لئے اپنے کوائف ای میل کرسکتے ہیں

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے ملک کے متعدد ٹی وی چینلز سے اپنی اپنی ملازمتیں ترک کرکے’ایگزیکٹ‘ کے تحت شروع ہونے والے ’بول‘ ٹی وی چینل میں شمولیت اختیار کرنے والے صحافیوں کو گنجائش کے مطابق دوبارہ انہی چینلز میں ملازمتیں دینے سے متعلق پالیسی ترتیب دی ہے۔

اس حوالے سے پی بی اے کی جانب سے باقاعدہ ایک تحریری تفصیل جاری کی گئی ہے جس میں صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پچھلے اداروں میں دوبارہ نوکری حاصل کرنے کے لئے اپنے کوائف ای میل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ’پی بی اے سمجھتی ہے کہ بول کے صدر اور سی ای او غیرقانونی ذرائع آمدنی اور مشینری پر ٹیکس چوری سے مکمل آگاہ تھے مگر پیشہ ور صحافی اور تیکنیک کار اس پورے اسکینڈل کا شکار بنے۔‘

کوائف جمع کرانے والے صحافیوں سے متعلق کہا گیا ہے کہ ’پی بی اے نے اپنے ممبران سے مشورے کے بعد یکم جون کو یہ پالیسی اختیار کی ہے کہ پی بی اے کے ممبر چینلز اپنی بہترین گنجائش کے مطابق ممکنہ حد تک میڈیا پروفیشنلز کو واپس لیں گے۔‘

تفصیلات میں اس جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ چونکہ بعض بے اصول لوگوں نے آزاد میڈیا کے ذریعے اپنے غیر قانونی کاموں کو تحفظ دینے کی کوشش کی تھی جو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بروقت مداخلت کے باعث قانونی کی گرفت میں آگئی۔ لہٰذا، میڈیا سے متعلق سینکڑوں ملازمتوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

XS
SM
MD
LG