رسائی کے لنکس

افغانستان: حملے میں امن کونسل کے رکن ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبہ ہلمند کے ترجمان نے بتایا کہ جنگجو ؤں نے مالم شاولی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

افغانستان میں بدھ کو عسکریت پسنوں نے حملہ کر کے حکومت کی امن کونسل کے رکن کو ہلاک کر دیا۔

صوبہ ہلمند کے ترجمان نے بتایا کہ جنگجو ؤں نے مالم شاولی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

مالم شاہ ولی جنوبی صوبہ ہلمند میں امن کونسل کے سربراہ تھے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے ملک میں طالبان سے مذاکرات کرنے کے لیے اعلٰی سطحی امن کونسل قائم کی تھی۔

2010ء میں قائم کی جانے والی اس اعلٰی امن کونسل میں 70 اراکین ہیں جو ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مصالحت کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کابل میں 2011ء میں ایک خودکش حملے میں اعلٰی امن کونسل کے سربراہ اور سابق صدر برہان الدین ربانی ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد مصالحت کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا تھا۔
XS
SM
MD
LG