رسائی کے لنکس

logo-print

فعال انتھریکس حادثاتی طور پر لیبارٹریوں کو بھیجا گیا: پینٹاگان


امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول کے ادارے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وارن نے کہا کہ پینٹاگان نے تحقیقات مکمل ہونے تک اینتھریکس تخمک کی ترسیل بند کر دی ہے۔

پینٹاگان نے کہا کہ ریاست یوٹاہ میں امریکہ کی فوج کی ایک لیبارٹری نے حادثاتی طور پر اینتھریکس کے زندہ تخمک (سپور) نو ریاستوں میں کمرشل لیبارٹریوں اور جنوبی کوریا کی ایک ملٹری لیبارٹری کو بھیجے۔

پینٹاگان کے ترجمان کرنل سٹیون وارن نے امریکی عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ اس سے کسی خطرے کی اطلاعات نہیں اور لیبارٹری کے کسی کارکن کے انفیکشن کے کوئی مشتبہ یا مصدقہ کیسز سامنے نہیں آئے۔

امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول کے ادارے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وارن نے کہا کہ پینٹاگان نے تحقیقات مکمل ہونے تک اینتھریکس تخمک کی ترسیل بند کر دی ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی لیبارٹریوں کو پینٹاگان کے ایک پروگرام کے تحت اینتھریکس کے مردہ تخمک بھیجے جانے تھے جس کا مقصد فیلڈ میں حیاتیاتی خطرات کی شناخت کے لیے ایک ٹیسٹ تیار کرنا تھا۔ مگر کسی طرح یوٹاہ لیبارٹری نے اس کی جگہ زندہ تخمک بھیج دیے۔

فعال اینتھریکس جسم کے کسی حصے کو لگنے سے شدید فلو جیسی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو اس سے موت واقع ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG