رسائی کے لنکس

پیرو کے گلیشیئر اور ان کا پگھلاؤ

خطِ اِستوا کے قریب کے خطے یعنی منطقہ حارہ میں واقع گلیشیئرز میں سے 71 فیصد پیرو میں واقع ہیں جو لاکھوں افراد کے لیے صاف پانی کا ذریعہ ہیں۔ مگر عالمی بینک کے مطابق صرف گزشتہ 30 برسوں میں پیرو کے گلیشیئرز کا 22 فیصد حصہ پگھل چکا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس اور ہواسکاران نیشنل پارک کی 2012ء میں جاری ہوئی رپورٹ کے مطابق پاستوروری گلیشیئر کا شمار پیرو کے کورڈیلیرا بلانکا پہاڑی سلسلے میں انتہائی تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئرز میں ہوتا ہے۔ سائنسدانوں میں اس بات پر یقین میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے کہ انسانی عوامل ہی کرہ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی بڑی وجہ ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG