رسائی کے لنکس

پشاور بم دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی زخمی


پشاور بم دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی زخمی
پشاور بم دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی زخمی

پشاور میں بدھ کے روزعوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب خان ایک بم دھماکے میں اپنے ڈرائیور اور دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اورنگزیب خان اور دیگر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق اورنگزیب خان کی گاڑی کو اُن کے گھر کے قریب ہی دلہ زاک روڈ پر سٹرک میں نصب ریمورٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے اُن کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس سے سڑک میں کئی فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔

خیال ہے کہ گذشتہ سال فروری میں اورنگزیب خان کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی عالم زیب خان بھی اسی طرح کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے اور اُن کی ہلاکت کے بعد صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر اورنگزیب خان منتخب ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG