رسائی کے لنکس

فلاڈیلفیا: چار منزلہ عمارت منہدم، کئی افراد زخمی


فائل
فائل

امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا کے مضافات میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کم از کم دو افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا کے مضافات میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کم از کم دو افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق مذکورہ عمارت کو گرانے کا کام گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھا کہ بدھ کی صبح وہ اچانک منہدم ہوگئی۔

فلاڈیلفیا شہر کے فائر کمشنرلائڈ ایئرز نے امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کوبتایا ہے کہ جائے حادثہ سے کم از کم 12 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں زندہ نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق زمیں بوس ہونے والی عمارت چار منزلہ تھی جس کی پہلی منزل پر ایک ریستوران بھی قائم تھا۔ جائے حادثہ پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG