رسائی کے لنکس

فلپائن میں امریکی سفیر کی اپنے بیان پر معذرت


فلپائن میں امریکی سفیر کی اپنے بیان پر معذرت
فلپائن میں امریکی سفیر کی اپنے بیان پر معذرت

فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے سفیر ہیری تھامس نے گزشتہ ماہ دیے گئے اپنے اس بیان پر معذرت کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ فلپائن آنے والے مرد سیاحوں میں سے 40 فیصد یہاں صرف جنسی سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

محمکہ خارجہ کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ سفیر تھامس نے اپنی معذرت فلپائن کے وزیر خارجہ کو موبائیل فون پر بھیجے گئے ایک پیغام کے ذریعے کی جس میں امریکی سفیر نے کہا کہ انھیں چالیس فیصد کے اعدادو شماربغیر ثبوت کے استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔

منیلا میں امریکی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ سفیر نے اپنے اُس بیان پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفیر نے یہ بیان انسانی اسمگلنگ اور جنسی سیاحت سے متعلق ایک مذاکرے کے دوران دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG