رسائی کے لنکس

فلپائن: سمندری حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 38

اتوار کو حکام نے لاپتا افراد کی تعداد پہلے کی نسبت انتہائی کم بیان کرتے ہوئے 38 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ 85 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ قبل ازیں لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد بتائی گئی تھی۔

فلپائن میں امدادی کارکن نامساعد سمندری صورتحال کے باوجود حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جمعہ کو جزیرہ سیبو میں ایک مسافر بردار کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی تھی ۔

اتوار کو حکام نے لاپتا افراد کی تعداد پہلے کی نسبت انتہائی کم بیان کرتے ہوئے 38 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ 85 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ قبل ازیں لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد بتائی گئی تھی۔

ایک روز قبل طوفانی موسم نے غوطہ خوروں کو لاپتا افراد کی تلاش روکنے پر مجبور کر دیا تھا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب بھی 30 میٹر تہہ آب متعدد افراد کشتی کے ملبے میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ’’ سینٹ تھامس آف ایکویناس‘‘ نامی مسافر کشتی پر عملے کے ارکان سمیت 870 افراد سوار تھے جب یہ گیارہ ہزار ٹن وزنی مال برداری بحری جہاز سے ٹکرائی۔

ساحلی محافظوں نے ماہی گیروں کی مدد سے چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے حادثے کے بعد سینکڑوں افراد کو پانی سے زندہ نکالا تھا۔

سات ہزار سے زائد جزیروں پر مشتمل ملک فلپائن میں کشتیاں آمدورفت کا ایک بڑا ذریعہ ہیں لیکن کشتیوں کی ناقص حالت اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کر لینے سے یہاں ہونے والے حادثات میں ہر سال سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG