رسائی کے لنکس

logo-print

فلپینی میرینوں نے سات اسلام پرست عسکریت پسند ہلاک کر دیے


فلپینی میرینوں نے سات اسلام پرست عسکریت پسند ہلاک کر دیے

فلپائن کے فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اتوا ر کی صبح میرینوں نے جنوب کے دور افتادہ جزیرے میں سات عسکریت پسندوں کو ان کے ٹھکانے پر اچانک حملہ کر کے ہلاک کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی ک ایک ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل رسٹیکوگوئیرو نے کہا ہے کہ سولو گروپ کےجزیرہ لامینوسا پر علی الصبح سے قبل کیے جانے والے اس حملے میں ایک میرین معمولی زخمی ہوا۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس حملے میں ایک علاقائی دہشت گرد تنظیم جماعہ اسلامیہ اور القاعدہ سے بھر پور رابطے رکھنے والے انتہا پسند گروپ ابو سیاف کے کئی سر کردہ ارکان کو ہدف بنایا گیا تھا ۔

یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں ابو سیاف کا کمانڈر ابو بن حر شامل تھا یا اس حملے میں اس کے گروپ کا کوئی رکن فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG