بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والا شدید طوفان 'مریا' پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد ڈومینیکن ری پبلک سے ٹکرا گیا ہے۔ 'کیٹیگری 4' شدت کے طوفان نے بدھ کو امریکہ کے زیرِ انتظام علاقے پورٹو ریکو کو نشانہ بنایا تھا۔
تصاویر: طوفان 'مریا' پورٹو ریکو سے ٹکرا گیا
9
بدھ کو طوفان کے پورٹو ریکو سے ٹکرانے کے موقع پر حکومت نے پورے جزیرے پر صبح سے رات گئے تک کرفیو نافذ کردیا تھا تاکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکا جاسکے
10
سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ڈومینیکن ری پبلک سے ٹکرانے کے بعد طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے باعث اس کے راستے میں پڑنے والے دیگر کیریبئن جزائر کے لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنا ہوگی۔
11
بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے جب کہ سڑکیں کاٹھ کباڑ اور ملبے سے اٹی ہوئی ہیں