رسائی کے لنکس

پاپوا نیو گنی: جادو کے الزام میں خاتون زندہ جلادی گئی


پولیس کے مطابق عورت کو بچانے کے لیے آنے والے اہلکاروں اور امدادی کارکنوں کو ہجوم نے ایسا کرنے سے زبردستی روک دیا۔

پاپوا نیو گنی میں ایک چھ سالہ بچے کو سفلی عمل (جادو) کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔

حکام کے مطابق جمعہ کو بتایا کہ رواں ہفتے ماؤنٹ ہیگن کے علاقے میں ہلاک ہونے والے بچے کے رشتے داروں نے اس خاتون کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس پر تیل چھڑک کر اسے آگ میں دھکیل دیا۔

پولیس کے مطابق عورت کو بچانے کے لیے آنے والے اہلکاروں اور امدادی کارکنوں کو ہجوم نے ایسا کرنے سے زبردستی روک دیا۔

پاپوا نئی گنی کے وزیراعظم نے خاتون کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

پورٹ مورسبے میں امریکی سفارتخانے کے اس ’’بہیمانہ قتل‘‘ کی شدت مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں جنس کی بنیاد پر ہونے والے تشدد کی نشاندہی کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں پاپوا نئی گنی میں جادو ٹونے کے واقعات میں لوگوں کو ہلاک کرنے کے متعدد واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ بحرالکاہل کے اس ملک میں اکثر کسی پراسرار بیماری کے باعث ہونے والی اموات خصوصاً خواتین کی موت کا ذمہ دار جادو کو ٹھہرایا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG