رسائی کے لنکس

پولینڈ: میڈیا کو کنٹرول کرنے کے قانون پر صدر نے دستخط کر دیے


یورپی یونین  کی اہم شخصیات اس نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں جس سے پولینڈ کے آزاد میڈیا کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے

پولینڈ کے صدر اینڈرچ دودا نے یورپی یونین کے قائدین کی مذمت کے باوجود ریاستی میڈیا پر قدامت پسند حکومت کے براہ راست کنٹرول کے متنازع قانون پر دستخط کردئے ہیں۔

صدر دودا کے ایک ماتحت مارگولزاتا سدورسکا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ میڈیا غیر جانبدار، بامقصد اور قابل اعتماد ہو۔

نئے قانون کے مطابق وزرا پولینڈ کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے نئے سربراہ کا تقرر کریں گے۔ اس قانون کا میڈیا گروپ اور سپروائزری بورڈ کے اراکین اور انتظامیہ پر بھی اثر پڑے گا۔

یورپی یونین کی اہم شخصیات نے اس نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں جو پولینڈ کی آزاد میڈیا کے لئے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔

پولینڈ کی قدامت پسند لاء اینڈ جسٹس پارٹی (پی آئی ایس) نے گزشتہ برس اقتدار میں انے کے بعد میڈیا کو کنڑول میں لانے کا وعدہ کیا تھا۔ پارٹی کے ایجنڈے میں پولینڈ کی آئنی عدالت میں بہتری لانے اور دیگر مسائل شامل ہیں جن پر لوگوں کی شکایات بڑھتی جا رہی تھیں۔

یورپی کمیشن اس نئے قانون کو آئندہ ہفتے زیر بحث لائے گی اور اجلاس میں طے کردہ اصولوں کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے جن میں ممکنہ طور پر یورپی یونین سے پولینڈ کی رکنیت کی معطلی بھی شامل ہے۔ لیکن، کمیشن کے سربراہ جین کلونڈ جنکر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ سامنے آنے کا امکان کم ہی ہے۔

XS
SM
MD
LG