رسائی کے لنکس

اسپتالوں میں ناقص سہولتیں، سالانہ چار کروڑ افراد متاثر: تحقیق


تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ان ہسپتالوں میں اکثریت ترقی پذیر ممالک کی ہے جہاں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو غیر تسلی بخش اور نامناسب سہولیات دی جاتی ہیں۔

ایک نئے تحقیقی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں تقریباً سالانہ چار کروڑ افراد کو ہسپتالوں میں ناقص سہولیات دی جاتی ہیں۔

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اِن ہسپتالوں میں اکثریت ترقی پذیر ممالک کی ہے جہاں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو غیر تسلی بخش اور نامناسب سہولیات دی جاتی ہیں۔

تحقیق دانوں نے اس تحقیق کے لیے دنیا بھر کے ہستپالوں سے تقریباً چار ہزار کے لگ بھگ جائزے حاصل کیے تھے۔

اشیش جھا، امریکی ریاست میساچوسسٹس کے ہارورڈ یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ سے منسلک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ، ’ہمیں ایک عرصے سے یہ اندازہ ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک اور بہتر خدمات دینے کا فقدان رہا ہے۔ مگر یہ شرح ترقی پذیر ممالک میں خاصی زیادہ ہے۔‘

عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں خراب طبّی سہولیات یا طبّی سہولیات کے فقدان کے 26 ملین کیسز ترقی پذیر ممالک میں دیکھنے کو ملے۔ جبکہ دیگر 16.8 ملین کیسز نظر آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریض کے خاندان والے اس حوالے سے بہت کم اقدامات اٹھا سکتے ہیں، مریض کی دیکھ بھال کی اصل ذمہ داری ہسپتال کی ہوتی ہے جنہیں یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ مریض کو بہترین طبی سہولیات میسر کی جائیں۔
XS
SM
MD
LG