رسائی کے لنکس

پوپ بینڈکٹ کے باورچی کے خلاف مقدمہ


پوپ بینڈکٹ کے سابق باورچی پاؤلو گیبریل
پوپ بینڈکٹ کے سابق باورچی پاؤلو گیبریل

باورچی پاؤلو گیریل نے پوپ کے ذاتی مسودات چوری کرنے اور انہیں ایک صحافی کے حوالے کرنے کااعتراف کیا ہے ۔ ویٹیکن کی جدید تاریخ میں ایسے کسی واقعہ کی، اس سے قبل، کوئی مثال موجود نہیں ہے۔

پوپ بینڈکٹ کے سابق باورچی کو ذاتی کاغذات کی چوری کےالزام میں پہلی بار عدالت میں پیش کیا گیا۔

باورچی پاؤلو گیریل، جس کی عمر 46 سال ہے اور وہ تین بچوں کا باپ ہے، ہفتے کے روز ویٹیکن کی ایک عدالت میں تین ججوں کے ایک ٹربیونل کے سامنے پیش ہوا۔

ٹربیونل نے سماعت کے دروان یہ فیصلے دیا کہ اس مقدمے کے شریک مجرم پر، جو کہ ویٹیکن کا ایک کمپیوٹر ایکسپرٹ ہے، الگ سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

دوگھنٹوں تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے گیریل کو دواکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

گیریل نے پوپ کے ذاتی مسودات چوری کرنے اور انہیں ایک صحافی کے حوالے کرنے کااعتراف کیا۔ مذکورہ صحافی چرچ کی مبینہ کرپشن پر ایک کتاب لکھ رہاہے۔

ویٹیکن کی جدید تاریخ میں ایسے کسی واقعہ کی اس سے قبل کوئی مثال موجود نہیں ہے۔

ویٹیکن کا شمار دنیا کی سب سے چھوٹی ریاست کے طور پر کیا جاتا ہے۔

گیریل نے کہاہے کہ اس کے دل میں چرچ کی کرپشن اور برائیوں کے خلاف جذبات بھڑک اٹھے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک خط میں پوپ سے معافی کی درخواست کی ہے۔

بعض مبصرین کا کہناہے کہ یہ امکان موجود ہے کہ عدالت سے سزا ہونے کے بعد پوپ اسے معاف کردیں۔
XS
SM
MD
LG