رسائی کے لنکس

’ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کی کامیاب جوڑی پھر ایک ساتھ


تلسی اور مہیر ۔ یعنی سمتی ایرانی اور امراپا دھیائے نو سال بعد پھر میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل ’اسٹار پلس‘ کی ڈرامہ سیریز ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ نوسال پہلے پیش کی جاتی تھی لیکن اس کی شہرت اتنے سالوں بعد بھی کم نہیں ہوئی ہے ۔

یہ وہ شو تھا جس نے ناصرف اسٹار پلس کو دائمی شہرت بخشی بلکہ ٹی وی ڈراموں کو بھی ایسا ٹرینڈ دیا جو آج تک ٹی وی انڈسٹری کی بنیاد بنا ہوا ہے۔

اس سیریز کے ہیرو ہیروئن تھے تلسی اور مہیر ۔ یعنی سمتی ایرانی اور امر اپادھیائے۔ اس جوڑی نے ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ میں میاں بیوی کارول ادا کیا تھا۔

ان دونوں کی جوڑی کو اس قدر عوامی پذیرائی ملی کہ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق جب مہیر نے یہ شو چھوڑا تو لو گ ہفتوں تک ان کی واپسی کی ڈیمانڈ کرتے رہے۔

نو سال بعد یہی ہٹ جوڑی ایک مرتبہ پھر نئی ڈرامہ سیریز ”ایک تھی نائیکہ“ میں نظر آنے والی ہے۔

اگرچہ اس دوران ’پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے‘ ۔۔ سمتی ایرانی سیاسی دنیا کی سیر کر آئی ہیں اور مہیر نے بھی کافی دنیا دیکھ لی لیکن آپ انہیں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ میاں بیوی کے رول میں دیکھ سکیں گے۔

ڈرامہ سیریز” ایک تھی نائیکہ“کی کہانی ریاست گجرات کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جبکہ ”ساس بھی کبھی بہو“ کی کہانی بھی گجراتی پس منظر کی ہی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سمتی اور امر کی جوڑی اتنے سالوں بعد بھی لوگوں کے دل میں دوبارہ گھر کر سکے گی یا نہیں۔
XS
SM
MD
LG