رسائی کے لنکس

برطانیہ: شاہی خاندان کے ہاں بچے کی پیدائش کی تیاری


لوگوں میں ننھے شاہی مہمان کی جنس کے بارے میں تجسس برقرار ہے تو کہیں شاہی بے بی کے نام پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

رائل بے بی کی ولادت میں چند ہی روز باقی ہیں اورا لٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ برطانوی قوم کسی بھی لمحے ملنے والی خوشخبری کی منتظر ہے اور تاج برطانیہ کے تیسرے جانشین کے استقبال کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

ادھر لوگوں میں ننھے شاہی مہمان کی جنس کے بارے میں تجسس برقرار ہے تو کہیں رائل بے بی کے نام پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک موقر اخبار کے مطابق شہزادی کیٹ کے گھر ننھے مہمان کی آمد 13 جولائی بروز ہفتہ متوقع ہے۔

رائل بے بی کے نام کا انتخاب

ذرائع کے مطابق شہزادی کیٹ اور شہزدے ولیم نے اب تک بےبی کے لیے کوئی نام منتخب تجویز نہیں کیا ہے شاہی کمینٹیٹر الیسٹیر بروس کا کہنا ہے کہ نئے دور کے شہزادہ اور شہزادی پر روایتی شاہی ناموں میں سے کوئی نام انتخاب کرنے کا بھی دباؤ موجود ہو گا لیکن وہ اپنی پسند سے کوئی بھی نام تجویز کر سکتے ہیں کیونکہ شاہی خاندان میں یہ روایت موجود ہے کہ تاج پوشی سے قبل نام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ رائل بے بی کے لیے الزیبیتھ اور وکٹوریا جیسا نام منتخب کیا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب ننھے شاہی مہمان کے لیےناموں پر لگائی جانے والی شرطوں میں سب سے مقبول نام الیگزینڈرا اور شارلٹ بتایا جا رہا ہے ۔

ہسپتال کے باہر پارکنگ پر پابندی

ویسٹ منسٹر شہر کی کونسل نے جولائی کی پہلی تاریخ سے ہسپتال کے سامنے روڈ پر ہر قسم کی گاڑی پارک کرنے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا ہے جو 30 جولائی تک برقرار رہے گی۔


شاہی بے بی کے پیدائش پر اسی روز پیدا ہونے والے بچوں کے لیےخصوصی چاندی کے سکے

برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رائل بے بی کے پیدائش کے روز پیدا ہونے والے تمام بچوں کو ننھے شاہی مہمان کی آمد کی خوشی میں ایک یادگار چاندی کا سکہ (پینی ) دی جائے گی ۔

رائل منٹ کےترجمان کے مطابق، حکومت 2013 یادگار چاندی کے سکے جاری کرے گی جواس روز پیدا ہونے والے ہر بچے کو تحفتہ دیئے جائیں گے ہر ایک پینی کے سکے پر2013 کا سال درج ہو گا جسے نوزائیدہ بچیوں کو گلابی رنگ کے پرس میں دیا جائے گا جبکہ لڑکوں کو نیلے رنگ کے بیگ میں یہ گڈ لک چاندی کا سکہ دیا جائے گا ۔


شہزادی کا ہسپتال کا سفر

شہزادی کیتھرین کی ہاں بےبی کی ولادت کسی بھی وقت متوقع ہے لیکن جب لنڈو ونگ ہسپتال کے داخلی دروازوں پر فوجی جوان تعینات نظر آئیں گے تو یہ ایک طرح سے اس بات کا اشارہ ہو گا کہ شہزادی کی آمد کسی بھی لمحے متوقع ہے ۔

ہنگامی صورتحال کے لیے شہزادی کیٹ کی رہائش سے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ انھیں ہسپتال لے جانے کے لیے کار استعمال کی جائے گی۔

پیڈنگٹن میں واقع لنڈو ونگ ہسپتال شاہی محل سے بیس منٹ کی مسافت پر واقع ہے لیکن ٹریفک جام کی صورت میں شہزادی کی کار کے لیے صرف گرین لائٹ استعمال کی جائے گی ۔جبکہ اس سفر میں ان کے ساتھ ان کی والدہ اور ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے۔

رائل بے بی کی ولادت کی اطلاع

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم بچے کی ولادت کی خبر سب سے پہلے ملکہ برطانیہ کو ایک خفیہ فون کال کے ذریعے دیں گے جب کہ ان کے سیکریٹری وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو مطلع کریں گے جس کے بعد مکمل کوائف پر مبنی پرچہ شاہی محل کے قابل اعتبار ڈرائیور کے سپرد کیا جائے گا جو اسے لے کر بکنگھم پیلس پہینچے گا جسے بعد میں محل کے برآمدے میں ایک خصوصی ایزل پر نصب کیا جائے گا جو رائل بے بی کی ولادت کا باقاعدہ اعلان ہو گا۔



ہسپتال کی تزئین و آرائش

سینٹ میری کا لنڈو ونگ پرائیوٹ ہسپتال ملکہ برطانیہ کی والدہ نے 1937 میں تعمیر کروایا تھا پانچ منزلہ عمارت کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کا کہنا کیونکہ ساری دنیا میں یہ خبر پھیل چکی ہے کہ لنڈو ونگ شہزادی کیٹ کی میزبانی کرنے والا ہے لہذا شہزادی کی پرائیوسی کی خاص نگرانی کی جائے گی میڈیا کی نظروں سے بچنے کے لیے عمارت کی تمام کھڑکیوں کو بند رکھا جائے گا جب کہ شہزادی کیٹ کو ہسپتال میں ان کے نام کے بجائے خفیہ نام سے رجسٹر کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ نے کچھ روز قبل ہسپتال میں کیے جانے والےحفاظتی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خفیہ دورہ بھی کیا تھا ۔

میڈیا کا ہسپتال کے باہر ڈیرہ

شہزادی کیتھرین کی ڈیو ڈیٹ کے نزدیک آتے ہی مرکزی لندن میں واقع لنڈو پرائیوٹ ہسپتال کے باہر دنیا بھر کے میڈیا نے ڈیرہ ڈال دیا ہے اور بریکنگ نیوز حاصل کرنے کی دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے ۔

اسٹوروں پر شاہی بے بی کی مناسبت سے سامان کی فروخت

برطانیہ کے کئی ڈپارٹمنٹل اسٹور اس موقع پر خصوصی سامان فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں خاص طور پر بچوں کے چین اسٹوروں کی جانب سے نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک نئی رینج کے ملبوسات اور کھلونے متعارف کرائے جائیں گے۔

ادھر بکنگھم پیلس کی دکانوں میں رائل بے بی کی آمد پر بچوں کے خصوصی شاہی ملبوسات فروخت کیے جائیں گے جبکہ رائل کلیکشن ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر بچوں کے سلیپنگ سوٹ اور خصوصی کھلونوں کی فروخت کی جا رہی ہے ۔

برطانوی عوام کا جوش وخروش

اطلاعات کے مطابق رائل بے بی کی پیدائش کے موقع پربرطانوی عوام تقریبا 243 ملین پاؤنڈ پارٹیوں اور تحفے تحائف کی مد میں خرچ کر سکتی ہے ۔
XS
SM
MD
LG