رسائی کے لنکس

تحریکِ انصاف کے میڈیا ونگ سے رابطے کی کئی کوششوں کے باوجود تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان میں حزب مخالف کی ایک بڑی جماعت تحریکِ انصاف کی ویب سائٹ مبینہ طور پر ہیک ہو گئی ہے، جس کے بعد اب اس تک رسائی ممکن نہیں۔

’insaf.pk‘ ویب سائٹ منگل کی شب ’ہیک‘ کی گئی۔ اب اس ویب سائیٹ تک رسائی کی کوشش کی جائے تو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ یوٹیوب کا ایک صفحہ کھل جاتا ہے۔

یوٹیوب کے اس صفحے پر موجود 48 سیکنڈ کی ویڈیو میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین ایک اسٹیج پر رکھی کرسی پر تنہا بیٹھے ہیں جب کہ اُن کے سامنے بڑی تعداد میں موجود افراد "شیر کا شکاری آیا" کے نعرے لگاتے سنائی دے رہے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے میڈیا ونگ سے رابطے کی کئی کوششوں کے باوجود تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد ابتدا میں ہیکرز نے ویب سائٹ پر تحریکِ انصاف چھوڑنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سے منسوب ایک بیان کے سخت جملے شائع کیے تھے۔

عائشہ گلالئی نے منگل کو تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ’پی ٹی آئی‘ میں خواتین کو عزت نہیں دی جاتی۔

تاہم تحریکِ انصاف کی قیادت بشمول ’پی ٹی آئی‘ کی خواتین نے عائشہ گلالئی کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG