رسائی کے لنکس

لیاری آپریشن بند کیا جائے: بلوچستان کےاحتجاجی مظاہرین کا مطالبہ


لیاری آپریشن بند کیا جائے: بلوچستان کےاحتجاجی مظاہرین کا مطالبہ
لیاری آپریشن بند کیا جائے: بلوچستان کےاحتجاجی مظاہرین کا مطالبہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں منگل کو دوسرے روز بھی بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ طور پر شروع کیے گئے سیکیورٹی آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔

یہ ہڑتال منگل کو گوادر اور مکران ڈویژن کے دوسرے اضلاع میں بھی کی گئی جِس کے نتیجے میں تمام کاروباری ادارے اور بازار بند رہے۔

اِسی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی اپیل پر ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جِس کے شرکا نے کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن اور ٹارگٹ کِلنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیکن دوسری طرف وفاقی وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے منگل کو قومی اسمبلی میں اِس تاثر کو رد کیا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن کسی خاص لسانی گروپ کے خلاف ہے۔

رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ لیاری میں جِن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے وہی لوگ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ٹارگٹ کِلنگ میں ملوث ہیں۔

اُنھوں نے ایوان کو بتایا کہ آپریشن صرف لیاری میں نہیں بلکہ شر پسندوں کے خلاف اُن علاقوں میں بھی کیا جائے گا جنھیں ایم کیو ایم کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ اُن کے بقول، متحدہ قومی موومنٹ نے کسی بھی آپریشن کے لیے یقین دہانی کرائی ہے۔

XS
SM
MD
LG