لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین میچوں کی آزادی سیریز کے پہلے میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میچ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی ایسے انتظامات کیے ہیں جن سے مقامی ثقافت جھلکتی ہے۔
تصاویر: قذافی اسٹیڈیم میں رنگیلا رکشہ اور مغل محافظ

1
میچ سے قبل رنگ برنگے رکشے قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیے گئے ہیں۔

2
پاکستان کی قومی ٹیم اور ورلڈ الیون کے کھلاڑی ان رکشوں پر بیٹھ کر میچ سے قبل میدان کا چکر لگائیں گے

3
پاکستان کے روایتی ٹرک آرٹ سے سجے ان رکشوں کو 'رنگیلے رکشوں' کا نام دیا گیا ہے۔

4
اسٹیڈیم میں مغل دور کے پہریداروں کا روپ دھارے محافظ بھی موجود ہیں۔