رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا افغان جنگ فنڈ میں کمی کا فیصلہ، رپورٹ


وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فنڈز میں کمی کی وجہ افغانستان سے اگلے برس امریکی فوجوں کا انخلاء ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے افغان جنگ کی مد میں فنڈز کے لیے دی گئی درخواست میں درج رقم میں کمی کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے وائیٹ ہاؤس کے ایک افسر جس کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی، کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے 2014ء کے مالی بجٹ میں افغان جنگ کی مد میں فنڈز کے لیے دی گئی درخواست میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل صدر اوباما نے افغان جنگ کے لیے 88.5 ارب ڈالر کی درخواست کی تھی، صدر اوباما نے اب اس رقم میں دس فیصد کٹوتی کرکے اسے 79.4 ارب ڈالر کر دیا ہے۔

وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فنڈز میں کمی کی وجہ افغانستان سے اگلے برس امریکی فوجوں کا انخلاء ہے۔

صدر اوباما 2014ء کو افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا سال قرار دے چکے ہیں۔ اگلے برس افغانستان سے بڑی تعداد میں امریکی فوج واپس بلا لی جائے گی۔ جبکہ افغان فوج کی مدد اور چند آپریشنز کے لیے وہاں پر کچھ تعداد میں امریکی فوج کی موجودگی برقرار رکھی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG