رسائی کے لنکس

چین اور روس اسنوڈن کی فائلز سے معلومات حاصل کرنے کے قابل ہو گئے تھے: رپورٹ


ایڈورڈ اسنوڈن (فائل فوٹو)
ایڈورڈ اسنوڈن (فائل فوٹو)

اخبار نے ایک اور سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی دستاویزات تک پہنچ چکا تھا جس سے مغربی ممالک کی انٹیلی جنس کے طریقے عیاں ہوتے تھے۔

برطانیہ کے ایک بڑے اخبار نے کہا ہے کہ مفرور سابق امریکی کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی چوری شدہ خفیہ فائلز سے روس اور چین نے معلومات دیکھنے کے قابل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے برطانیہ کو مختلف ملکوں سے اپنے جاسوسوں کو منتقل کرنا پڑا۔

'سنڈے ٹائمز' کے مطابق جاسوسوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ماسکو اسنوڈن کے پاس موجود تقریباً دس لاکھ فائلوں کی معلومات تک پہنچ چکا تھا۔

اسنوڈن امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی میں کنٹریکٹر تھا اور 2013ء میں بہت سے معلومات لے امریکہ سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں اس نے روس میں پناہ حاصل کر لی تھی۔

اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ معلومات تک رسائی کا مطلب یہ تھا کہ " انھیں ہمارے طریقہ کار سے متعلق علم ہوا اور ہمیں اپنے ایجنٹس منتقل کرنے پڑے جس بہت سی اہم معلومات حاصل نہ کرنے کی وجہ بنے۔"

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفتر کے مطابق "ایسے شواہد نہیں ملے کہ اس میں کسی (ایجنٹس) کو جانی نقصان پہنچا ہو۔"

اخبار نے ایک اور سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی دستاویزات تک پہنچ چکا تھا جس سے مغربی ممالک کی انٹیلی جنس کے طریقے عیاں ہوتے تھے۔

تاحال اس خبر پر واشنگٹن یا لندن کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG