رسائی کے لنکس

شام: راکٹ حملوں میں 23 افراد ہلاک


فائل
فائل

اقوامِ متحدہ کے مطابق شام میں گزشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک ایک لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شام کے دو شمالی قصبوں پر راکٹ حملوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حزبِ اختلاف کے کارکنوں کے مطابق منگل کی صبح ازاز نامی قصبے پر شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے فائر کیے جانے والے راکٹوں سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔

ازاز کا قصبہ صوبہ حلب میں واقع ہے اور ترکی کی سرحد سے نزدیک ہے جہاں خانہ جنگی سے بچ کر فرار ہونے والے لاکھوں شامی باشندے پناہ گزین ہیں۔

شامی حزبِ اختلاف کی مطابق ازاز کے نزدیکی قصبے ماریہ میں بھی ایک راکٹ حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی حزبِ اختلاف کی حامی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' نے ان دونوں حملوں کی تصدیق کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق شام میں گزشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک ایک لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG