روس کے جنوبی شہر وولگوگراد میں دو دن میں دھماکوں میں ہلاکتوں پر حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو وولگوگراد ایک بس میں بم دھماکے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، اسی شہر میں ایک روز قبل اتوار کی صبح ایک ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم حملے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔