رسائی کے لنکس

روس کا داعش سے منسلک گروہ پکڑنے کا دعویٰ


ملزمان ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے شہروں اور سرلوسک کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے: روسی حکام کا دعویٰ

روس میں پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے منسلک سات مبینہ جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو پولیس کے مطابق دارالحکومت ماسکو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

روس کی 'فیڈرل سکیورٹی سروس' کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو مغربی شہر ییکا ٹیرن برگ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ملزمان ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے شہروں اور سرلوسک کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے جہاں ییکا ٹیرن برگ واقع ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے روس میں دہشت گرد حملوں کے بعد شام فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

روسی خبر رساں ادارے 'انٹرفیکس' نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزمان کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کے دوران وہاں ایک لیبارٹری کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جہاں ملزمان بم اور دیگر بارودی مواد تیار کر رہے تھے۔

ملزمان کی رہائش گاہوں سے شدت پسندی پر مشتمل لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ شدت پسند گروہ کا سرغنہ داعش کا رکن ہے جس کا تعلق، حکام کے بقول، ترکی کے ایک علاقے سے ہے۔

XS
SM
MD
LG