رسائی کے لنکس

روس: جوہری ہتھیاروں کی پلوٹونیم تیار کرنے والا آخری ری ایکٹر بند


روسی پلوٹونیم تنصیب
روسی پلوٹونیم تنصیب

روس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں اپنے تازہ ترین اقدام میں جمعرات کے روز جوہری ہتھیاروں کی سطح کا پلوٹونیم تیار کرنے والا اپنا آخری ری ایکٹر بند کردیا ۔

یہ اقدام، واشنگٹن میں جوہری سلامتی سے متعلق دو روزہ سربراہ کانفرس میں صدر دیمتری مدویددیف کے اس اعلان کے دو روز بعد ہوا کہ روس اپنا ری ایکٹر بند کردے گا۔

سائبیریا میں قائم یہ جوہری تنصیب پچھلے 52 برس سے کام کررہی تھی۔

مسٹر مدویدیف اور امریکی صدر براک اوباما نے اس مہینے اپنے ملکوں کے جوہری اسلحے خانوں میں تقریباً 30 فی صد کمی کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدےکے مؤثر ہونے کے لیے ابھی امریکی سینیٹ اور روسی پارلیمنٹ کی توثیق درکار ہے۔

XS
SM
MD
LG