رسائی کے لنکس

کلاشنیکوف کے خالق کا انتقال


صدر پیوٹن میخائل کلاشنیکوف سے ملاقات کرتے ہوئے
صدر پیوٹن میخائل کلاشنیکوف سے ملاقات کرتے ہوئے

روسی قائدین کلاشنیکوف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے رہے ہیں، اور اس منفرد ڈزائن پر موجد کو ’ہیرو آف رشیا‘ کا تمغہ دیا گیا۔ تاہم، اُنھیں اے کے 47 ایجاد کرنے پر کوئی مالی فائدہ نہیں ملا، کیونکہ اُسے اُن کے نام سے ’پیٹنٹ‘ نہیں کیا گیا

میخائل کلاشنیکوف جنھوں نے دنیا کی معروف ترین کلاشنیکوف بندوق ڈزائن کی تھی، وہ 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اُنھوں نے 20 برس کی عمر میں حملے میں کام آنے والی روایتی اے کے47رائفل ایجاد کی۔

جمہوریہ اُرمورشیا کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اُن کا پیر کے روز اُڑل پہاڑوں کے قریب ازوسک کے شہر میں اپنے گھر میں انتقال ہوا۔

کلاشنیکوف سائبیریا کے ایک کسان کے بیٹے تھے۔ وہ کبھی اسکول کی تعلیم مکمل نہ کر پائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُن کو اسلحہ بنانے کا خیال زخموں سے صحتیابی کے دوران آیا، جو نازی جرمنی کی فوج کے خلاف 1941ء میں برنسک کی جنگ لڑنے کے دوران آئے۔


کلاشنیکوف رائیفل دنیا بھر کی گوریلا فورسز، دہشت گرد اور فوجی گروپوں کا پسندیدہ ہتھیار رہا ہے، جو مخالفانہ ماحول میں اِس کی پائیداری اور کارکردگی کی دھاک کے معترف ہیں۔

اے کے 47کا نام کلاشنیکوف کی خودکار نوعیت اورجس سال اُس کی پیداوار شروع ہوئی، اُس کا غماز ہے۔

روسی قائدین کلاشنیکوف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے رہے ہیں، اور اس منفرد ڈزائن پر موجد کو ’ہیرو آف رشیا‘ کا تمغہ دیا گیا۔ تاہم، اُن کے لیے اے کے 47 ایجاد کرنا کسی مالی منفعت کا سبب نہیں بنا، کیونکہ اُسے اُن کے نام سے ’پیٹنٹ‘ (فروخت کا سرکاری طور پر منظور یا عطا کردہ اختیار) نہیں کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG