رسائی کے لنکس

روس: طیارے کے حادثے میں دوافراد ہلاک


حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ، امدادی کارروائیاں جاری ۔ 29 دسمبر 2012
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ، امدادی کارروائیاں جاری ۔ 29 دسمبر 2012

مسافربردار طیارہ رن وے پر سے پھسلنے کے بعد باہر شاہراہ پر چلا گیا

روسی عہدے داروں نے کہاہے کہ ماسکو کے ایک ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہفتے کے روز ماسکو کے ونوکوو ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار طیارہ رن وے پر سے پھسلنے کے بعد باہر سڑک پر لڑھک کر ٹوٹ پھوٹ گیا۔

ہنگامی امور کی وزارت نے کہاہے کہ حادثے کے وقت طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 12 افراد سوار تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ کیوں پیش آیا۔
XS
SM
MD
LG