رسائی کے لنکس

کرائمیا: روس کا یوکرین کے فوجی اڈے پر قبضہ


یوکرین کی فورسز کی طرف سے کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔ انھوں نے اپنے ہتھیار مال خانے میں جمع کروانے سے قبل اپنے ملک کا قومی ترانہ گایا۔

روس کی فوجوں نے کرائمیا میں یوکرین کے آخری بڑے فضائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
روس کے فوجی بکتر بند گاڑیوں سے ہفتہ کو بلبیک ایئر بیس کے گیٹس توڑتے ہوئے یہاں داخل ہوئے اور اس دوران انھوں نے فائرنگ بھی کی۔

یوکرین کی فورسز کی طرف سے کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔ انھوں نے اپنے ہتھیار مال خانے میں جمع کروانے سے قبل اپنے ملک کا قومی ترانہ گایا۔

اس دوران یوکرین کا ایک فوجی زخمی ہوا۔ بعض صحافیوں اور اس واقعے کی عکس بندی کرنے والے کیمرہ مین کی روسی فوج کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر بشمول وائس آف امریکہ کے لیے کام کرنے والوں ان لوگوں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے اخبار "ٹیلی گراف" میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی اب روس کے ساتھ گزشتہ بیس سالوں میں رہنے والے تعلقات سے مختلف نوعیت کے تعلق کے لیے تیار ہیں۔

ہیگ کا کہنا تھا کہ اس میں روس کے ساتھ فوجی تعاون، اسلحے کی فروخت اور اس کی طرف سے دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اسلحہ کی خریداری پر پابندیاں شامل ہوں گی۔

ہفتہ کو کیئف میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یوکرین کے عبوری وزیراعظم ارسینی یتسنیوک کو ان کی "قائدانہ صلاحیت" پر سراہا۔ انھوں نے وزیراعظم کی طرف سے "مصالحت آمیز" عزم کی تعریف بھی کی۔
XS
SM
MD
LG