رسائی کے لنکس

روس: سرمائی اولمپکس سے قبل سوچی میں سخت حفاظتی انتظامات

روسی کے شہر سوچی میں کھیلوں کے ایک بڑے مقابلے سرمائی اولمپکس کا آغاز سات فروری کو ہونا ہے اور یہ 23 فروری تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور لگ بھگ 37 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ روس کے علاقے وولگوادگراد میں حالیہ ہفتوں میں دو بم بموں دھماکوں میں تیس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد صدر ولادیمر پوٹن نے سرمائی اولمپکس کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ سوچی میں سخت انتظامی انتظامات اپنی جگہ لیکن شہر میں کھیلوں کے مقابلوں سے قبل ہی مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد جاری ہے اور بازاروں میں رونق دیکھی جا سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG