رسائی کے لنکس

روسی استغاثے کی مخالف لیڈر کو سزا دینے کی استدعا


اُن پر الزام ہے کہ 2009ء میں جب وہ صوبائی گورنر کے مشیر تھے، اُنھوں نے ریاستی ملکیت والی ایک کمپنی کی عمارتی لکڑی چرائی تھی

روس کے وکلائےاستغاثہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حزب مخالف کے ایک لیڈر کو چھ سال قید کی سزا دی جائے، جِن پر غبن کا الزام ہے۔

استغاثے کے وکیل، سرگئی بوگڈانوف نے جمعے کے روز کِروف شہر کی ایک عدالت سے مطالبہ کیا کہ الیگزی نوالنی پر 30000ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے، جو صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے رہے ہیں۔

نوالنی پر الزام ہے کہ 2009ء میں جب وہ صوبائی گورنر کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اُنھوں نے ریاستی ملکیت والی ایک کمپنی سے عمارتی لکڑی چوری کی جس کی مالیت 500000ڈالر بنتی ہے۔

نوالنی نے مبینہ حکومتی بدعنوانی کا انکشاف کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ الزامات اُن سے بدلہ لینے کے لیے لگائے گئے ہیں، جِن کا مقصد اُنھیں خاموش کرانا ہے۔
XS
SM
MD
LG