رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں


جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں
جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں

عالمی کرکٹ کپ 2011ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقہ کے 49 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ جواباً جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 2ء43 اوورز میں صرف 172 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیسی رائڈر 83 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ جنوبی افریقی بالرز مارکل نے تین، عمران طاہر اور سٹیئن نے دو، دو اور پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواباً جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کیویز کی بالنگ کے آگے بالکل بے بس نظر آئی اور اس کے صرف چار بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔ جیک کیلس 47 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹس مین رہے۔ پلیسس نے 36 اور ڈی ویلئرز نے 35 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اورم نے 39 رنز دے کر چار اور مک کیلم نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

عالمی کپ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ کیویز سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کا عالمی کرکٹ کپ کا فائنل کھیلنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے قبل 1975ء، 1979ء، 1992ء، 1999ء اور 2007ء کے ورلڈ کپس کے سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہفتہ کو ہونے والے چوتھے کوارٹرفائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اور بھارت دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ جنوبی ایشیا ء کی دونوں حریف ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 30 مارچ کو بھارت کے شہر موہالی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG