رسائی کے لنکس

ساجد جاوید، برطانیہ کے نئے وزیر ِثقافت مقرر


ساجد جاوید کی تعیناتی سے پہلے یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ بُدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفے دینے والی ماریہ ملر کی جگہ ایک اور خاتون کو وزیر مقرر کیا جائے گا۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ کے مطابق ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیر برائے ثقافت مقرر کیا گیا ہے۔

ساجد جاوید کو سابق وزیر ِ ثقافت ماریہ ملر کے استعفے کے بعد نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

ساجد جاوید کی تعیناتی کے بعد اب برطانوی کابینہ میں خواتین وزراء کی تعداد فقط تین رہ گئی ہے۔

ساجد جاوید پہلے ایشیائی نژاد مرد ہیں جنہیں برطانوی کابینہ میں کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے وزیر بنایا گیا ہے۔

ساجد جاوید کی تعیناتی سے پہلے یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ بدھ کے روز استعفے دینے والی ماریہ ملر کی جگہ پر ایک اور خاتون کو وزیر مقرر کیا جائے گا۔

ساجد جاوید کے والد 1961ء میں برطانیہ گئے تھے اور اس وقت ان کی جیب میں فقط ایک پاؤنڈ تھا۔
XS
SM
MD
LG