رسائی کے لنکس

ایڈم سینڈلر، صلاحیت سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار


ایڈم سینڈلر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اداکار تو اوسط درجے کے ہیں لیکن معاوضہ وصول کرتے ہیں اے کلاس ایکٹرز کا

ویسے تو دنیا بھر میں اور خاص کر ہالی وڈ ایکٹرز کے معاوضے ان کے اسٹارڈم کے ساتھ ساتھ بڑھتے بڑھتے آسمان کو چھو نے لگتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ایکٹرز بھی ہیں جن کے معاوضوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ’اورپیڈ‘ ہیں۔۔۔

۔۔ یعنی انہیں، ان کی صلاحیت سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ اور ایسے ایکٹرز میں سرفہرست ہیں امریکن کامیڈین ایڈم سینڈلر ۔۔جبکہ یہ فہرست تیار کی ہے عالمی شہرت یافتہ میگزین ’فوربز‘ سے۔

ایڈم سینڈلر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اداکار تو اوسط درجے کے ہیں لیکن معاوضہ وصول کرتے ہیں اے کلاس ایکٹرز کا۔

گذشتہ سال کی اورپیڈ لسٹ میں ایڈی مرفی پہلے نمبر پر تھے۔ وہ باکس آفس پر بھیانک خواب ثابت ہونے والی فلم ’کلرز‘ اور ’ون فور دا منی‘ کی ایکٹریس کیتھرین ہیگل ،سینڈلر سے بس کچھ ہی پیچھے ہیں۔

نکولس کیج کا نمبر لسٹ میں چوتھا ہے۔ ’واٹرز فور ایلیفینٹس‘ اور ’دس مینز وار‘ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز کی لسٹ میں ایڈم سینڈلر کی جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’گروز اپس 2‘ کی کمائی کو شامل نہیں کیا گیا ۔ اس فلم کے باکس آفس کلیکشنز اچھے رہے تھے۔

سینڈلر کتنا کماتے ہیں یہ تو ’فوربز‘ نے نہیں بتایا گیا۔ لیکن، یہ ضرور کہا کہ سینڈلر کا شمار ان چند گنے چنے فلم ایکٹرز میں ہوتاہے جن کی ایک فلم کا معاوضہ ’اپ فرنٹ‘ معاہدے کے تحت 15ملین ڈالرز سے زیادہ ہوتا ہے۔

ہالی وڈ اسٹوڈیوز نے پچھلے چند سالوں سے اس رجحان کو تبدیل کرتے ہوئے ’اسمالر اپ فرنٹ‘smaller up front معاہدے کرنے شروع کردئیے ہیں اور ایکٹروں کے معاوضے کو باکس آفس پرفارمنس سے مشروط کردیا ہے۔

میگزین کے مطابق فی ڈالر کے حساب سے ایوریج کمائی کا حساب ایکٹر کے معاوضے، فلم کے بجٹ اور اخراجات کا جائزہ لے کر کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG